گورنر راج سے نہیں ڈرتے، وفاق میں ہمت ہے تو لگا کر دکھائے : علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئےکہا ہے کہ گورنر راج سے نہیں ڈرتے، وفاق میں ہمت ہےتو لگا کر دکھائے،اس کےبعد تم ہمارے صوبے میں رہ نہیں سکوگے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی اسمبلی سےخطاب میں حکومت کو دھمکیاں دیتے ہوئےکہاکہ اس وقت سے ڈرو جب ہم یہ کہیں کہ ہم بھی گولی کا جواب گولی سےدیں گے، اگر تم نے فسطائیت جاری رکھی تو پھر ہم بھی گولی کاجواب گولی سے دینے کےلیے تیار ہوکر آئیں گے،پھر بتائیں گےکہ بھاگتا کون ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں انتہائی جارحانہ خطاب کرتےہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ کرسی نہیں عزت اور خودداری چاہیے،اپنے حق کےلیے پر امن طریقےسے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

علی امین گنڈاپور نےکہا کہ بےغرت اور بے شرم کہتےہیں کہ بھاگ گئے میرا ورکر،میرے لوگ کوئی دہشت گرد ہیں کہ تم ان پر گولیاں ماروگے اور وہ بچارے کھڑےرہیں گے،ہاں اب جب اسلحہ اٹھاکر آئیں گےپھر تمہیں بتائیں گےکہ بھاگتے ہیں یا بھگاتےہیں،پھر تگڑے ہوجانا پھر سنبھالنا اپنےان لوگوں کو۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ اس دفعہ 245 لگا کر ان لوگوں نے گولیاں ہمیں فورسز سے مروائیں،ایسا کام اگر تمہارے بچے کےساتھ ہوا ہوتا تو تمہاری بیوی کیا سوچتی،اس کی ماں کیا سوچتی اور مارنےوالے کےبارے میں کیا بد دعا دیتی۔

انہوں نےکہاکہ میری یہ دعا ہے،برملا میری دعا ہےکہ ان لوگوں کو ایسی تکلیف، ایسا دکھ،ایسا درد دکھاکہ تاریخ میں لوگوں کو مثال ملےکہ ان لوگوں نےایسا کیا تھا۔

ان کاکہنا تھاکہ ڈرو اس وقت سے،جب ہم نےکہاکہ گولی کا جواب گولی سے دیں گے،امن کا نعرہ چھوڑ کر نکلیں گے،اسلحہ ہمارےپاس بھی ہے،بارود ہمارےپاس بھی ہے،پیسہ ہمارےپاس بھی ہے۔

علی امین گنڈاپور نےکہاکہ یہ روایت،یہ رواج ہم نہیں مانتے اور یہ بھی سن لو ہم کرسی والے نہیں ہیں،ہم لعنت بھیجتےہیں ایسی کرسیوں پر کہ تم ہمیں ڈرا لوگےکہ تم گورنر راج لگادو گے۔

انہوں نےکہا کہ ہم تمہاری بات نہیں کریں گے،لگاؤ گورنر راج،میں تمہیں فلور آف دی ہاؤس چیلنج کرتاہوں کہ تمہارےباپ میں جرات ہے تو لگاؤ گورنر راج،اگر خدا کی قسم اس صوبے کےاندر،اس مینڈیٹ کے ساتھ تم نے گورنر راج لگایا،اس صوبےمیں تم رہ گئےتو ہم اپنے باپ سے پیدا نہیں ہوئےہوں گے،کیا ہمارا خون سفید ہے،کیا ہمارا خون سفید ہےکہ دہشت گردی کا مقابلہ بھی ہم کریں،اس کی بھینٹ بھی ہم چڑھیں،مینڈیٹ بھی ہمارا چوری ہو،لیڈر بھی ہمارا جیل میں،گولیاں بھی ہم کھائیں،پر امن احتجاج بھی ہم نہ کرسکیں،اگر ایسے ہ تو پھر ایسا نہ کہ ہم بھی نعرہ لگا دیں کہ ایسا ہےتو پھر ایسا ہی صحیح۔

مشعال یوسفزئی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف

واضح رہےکہ علی امین گنڈاپور کا یہ بیان ایسےوقت میں سامنے آیا ہےجب کہ کچھ دیر قبل وزیر اعظم کے مشیر برائےقانون بیرسٹر عقیل ملک نےکہا تھاکہ حکومت سمجھتی ہے کہ گورنر راج لگانا مناسب اقدام ہوگا اور کچھ عرصے کےلیے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔

Back to top button