عالمی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ نے اسرائیلی جارحیت کا پردہ فاش کر دیا
غزہ جنگ میں اموات کی تعداد 41 فیصد کم رپورٹ ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔
دی لانسیٹ جرنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں فلسطین میں شہداء کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق دی لانسیٹ جرنل میں شائع ہونے والے اعداد و شمار کا جائزہ لندن اسکول آف ہائیجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن، ییل یونیورسٹی اور دیگر اداروں کے ماہرین نے لیا۔اکتوبر 2023سے جون 2024تک 64 ہزار 260 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جو فلسطینی وزارت صحت کے سرکاری اعداد و شمار سے تقریبا 41 فیصد زائد ہیں۔
دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ جنگ میں شہدا کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہے۔ادھر سینئر اسرائیلی عہدیدار نے اس تحقیق پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا رپورٹ میں فراہم کردہ اعداد و شمار زمینی صورتحال کی عکاسی نہیں کرتے۔
لاس اینجلس میں لگی آگ نہ تھم سکی ، 12 ہزارگھر ، ابتک 150 ارب ڈالر کا نقصان
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ 7 اکتوبر2023 کو اس وقت شروع ہوئی،جب حماس کے مسلح افراد نے اسرائیل کے ساتھ سرحد پر حملہ کیا،حماس حملے میں 1200 افراد ہلاک اور 250 سے زائد افراد کوحماس جنجگووں نے یرغمال بنالیا تھا۔یرغمالیوں کی رہائی کیلئے قطر کی ثالثی میں 2024میں عارضی جنگ بندی بھی ہوچکی ہےجس میں حماس اور اسرائیل نے کچھ قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا۔حماس کی قید میں اب بھی اسرائیلی سمیت غیرملکی یرغمالی موجود ہیں جنکی رہائی کیلئے امریکا اور اسرائیل کوششیں کررہےہیں۔