محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے 30 اپریل تک شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کرتےہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ آج ہوا کا دباؤ بالائی فضا میں داخل ہوگا جو کل سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرےگا،جنوبی پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد،وسطی و بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق 30 اپریل سے بارش کا سبب بننےوالی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے نتیجےمیں کشمیر،اسلام آباد،شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 30 اپریل سے یکم مئی کےدوران بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔یکم مئی کےبعد ہیٹ ویو کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ : 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان، بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کےلیے مقرر

دوسری جانب پنجاب میں بڑھتی گرمی کے پیش نظر صوبائی محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا،موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہوں گی۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو نے بتایاکہ اگر گرمی کی شدت میں زیادہ اضافہ ہوا تو مقررہ شیڈول سے ایک ہفتہ قبل بھی چھٹیاں دی جا سکتی ہیں۔

Back to top button