سندھ کی پارٹی قیادت بھی تبدیل ہوگی : عمران خان

پی ٹی آئی سندھ کی پارٹی قیادت میں تبدیلی کےلیے عمران خان نے مرکزی قیادت اور رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کردیں۔

ذائع کے مطابق عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور  صوبائی صدر جنید اکبر کو ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل طلب کرلیا جس کی تصدیق وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ حکام کی جانب سے کی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے سندھ کی پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات دی ہیں،جس کے بعد کراچی میں عالمگیرخان کو پارٹی کی اہم ذمہ داری سونپے جانےکا امکان ہے۔اس کے علاوہ عمران خان نے کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنےکی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالاگیا، انہیں پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیاتھا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ شیر افضل مروت کےصوابی جلسہ میں کردار پر رہنماؤں نے عمران خان سے شکایت کی تھی، جلسے میں غیرضروری تقریر پر عمران خان نے شیر افضل پر برہمی کا اظہار کیاتھا۔

جب کہ بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سےبطور ایم این اے استعفیٰ طلب کیا جائے گا۔

وزیرداخلہ نے کراچی میں ایک اور پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا

دوسری جانب ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

Back to top button