پی ٹی آئی والے جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاست پر بات نہیں کریں گے : رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی والے جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاسی ایجنڈے پر بات نہیں کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی والوں کو کوئی ونڈو نہیں ملی ہے اور جس طرف یہ دیکھ رہےہیں انہوں نےکسی سیاسی ایجنڈے پر گفتگو نہیں کرنی۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی والوں کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہےتو آنےوالے دنوں میں دور ہوجائے گی،ان کو پارلیمنٹ میں بیٹھنا بھی ہےاور تمام مراعات بھی حاصل کرنی ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کاکہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی والوں نے حکومت کرنی ہے لیکن کام نہیں کرنا،یہ لوگ لوگوں کو اکٹھا کرتےہیں،اسلام آباد پر حملہ کرتے ہیں،اس بار اجازت نہیں دی جائےگی۔
پیکا ترمیمی ایکٹ ورکنگ جرنلسٹس کے خلاف نہیں، عطا تارڑ
واضح رہےکہ عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کےخاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔