پی ٹی آئی کی جانب سے اموات کی کہانی اپنی پسپائی چھپانےکی کوشش ہے : احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سیکڑوں اموات کی کہانی اپنی پسپائی چھپانےکی کوشش ہے، یہ لوگ ڈس انفارمیشن کےچیمپئن ہیں۔
سینیر رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہاکہ سوشل میڈیا پر ان لوگوں نے پورےبلیو ایریا کو لال سیاہی پھینک کر سرخ کیا ہوا ہے۔
احسن اقبال نےکہا کہ یہ لوگ اپنےساتھ وہ دہشت گرد لائے تھےجو کبھی اسلام آباد کے قلب میں پہنچنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے، عمران خان کا شوق پورا نہیں ہوا تو وہ ایک اور کال دےکر شوق پورا کرلیں۔
جو آرمی چیف انہیں اقتدار میں رکھے وہ پی ٹی آئی کا باپ ہوتا ہے : خواجہ آصف
وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے سیکڑوں اموات کی کہانی اپنی پسپائی چھپانےکی کوشش ہے، یہ لوگ ڈس انفارمیشن کےچیمپئن ہیں، انہوں نے جلیانوالہ باغ کا سین بنایاہوا ہے،یہ لوگ کبھی اپنے لوگوں کو رلاتےہیں اور کبھی ہنساتے ہیں۔