بھارت کی جانب سے حملے کا خطرہ اب بھی برقرار ہے : عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کاکہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے حملے کا خطرہ اب بھی برقرار ہے لیکن ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے علاوہ امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشت گردی کو اسپانسر کیا۔
عطا تارڑ نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے تحقیقات کی پیش کش کو تمام ممالک سراہ رہےہیں،جس کےبعد بھارت شرمندگی اور خفت مٹانے کی کوشش کررہا ہے۔
ورلڈ بینک سندھ طاس معاہدے کا ضامن ہے، معاہدے پر عمل درآمد کرانا اس کی ذمہ داری ہے : احسن اقبال
انہوں نے کہاکہ منگل کی رات جس خطرے کا اظہار کیاتھا وہ اب بھی برقرار ہے لیکن ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔