ورلڈ بینک سندھ طاس معاہدے کا ضامن ہے، معاہدے پر عمل درآمد کرانا اس کی ذمہ داری ہے : احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک سندھ طاس معاہدے کا ضامن ہے اور اس پر عمل درآمد کرانا اس کی ذمہ داری ہے۔بھارت یکطرفہ طور پر معاہدہ ختم نہیں کرسکتا۔

دبئی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں متحدہ عرب امارات کےحکام کے علاوہ سعودی عرب،چین، ترکیہ،ایران، یورپ اور افریقا کے کئی ممالک کے سفارت کاروں نےشرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کے حوالے سے کہا کہ ورلڈ بینک معاہدے کا ضامن ہے اور اس پر عمل درآمد کرانا اس کی ذمہ داری ہے۔بھارت یکطرفہ طور پر معاہدہ ختم نہیں کرسکتا۔پاکستان اپنے سفارتی دوستوں کے ساتھ مل کر بھارت پر دباؤ ڈالےگا کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی حالیہ سرگرمیوں کو اشتعال انگیز قرار دیتےہوئے کہاکہ پاکستان ہر ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کےلیے تیار ہے،اگر بھارت نے جارحیت کی تو نقصان بھارت کا ہی زیادہ ہوگا۔

احسن اقبال نے پاکستان کے معاشی اہداف سے عالمی سفارت کاروں کو آگاہی دی،جن میں اگلے دس برسوں میں برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لےجانا اور معیشت کو 1 ٹریلین ڈالر تک پہنچانا شامل ہے۔

بھارت کشیدگی کم کرنے کےلیے پاکستان سے مل کر کام کرے : امریکا

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کو عالمی معاشی پارٹنر کےطور پر پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اسی کےلیے کوشاں ہیں۔

Back to top button