پی ٹی آئی کے کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے : رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا۔ ہماری اطلاعات کےمطابق کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی یا مذاکرات نہیں ہورہے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ نے کہاکہ اپوزیشن نے ہمیں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے،اب ہم ان کےمطالبات کا نہایت عاجزی سے مفصل جواب دیں گے پھر اس پر بحث مباحثہ ہوگا۔ مذاکرات کا یہی طریقہ کار ہوتا ہےکہ ایک دوسرےکی بات سنی جائے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم ان کے ایک ایک مطالبےکا جواب دیں گے۔جو چیزیں ہوسکتی ہیں اور جو نہیں ہو سکتیں،سب پر بات ہوگی۔

مطالبات نہیں مانے گئے تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے : بیرسٹر علی ظفر

بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات اور بیک ڈور چینل مذاکرات کے تاثر پر رانا ثنا اللہ نے کہاکہ کسی قسم کے بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے۔صرف فرنٹ ڈور مذاکرات ہورہے ہیں جو حکومتی اور اپوزیشن کمیٹیوں کے درمیان ہورہے ہیں۔

Back to top button