پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملوں کی ایک تاریخ ہے : مولانا فضل الرحمٰن

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملوں کی ایک تاریخ ہے، پہلگام واقعےکا ملبہ پاکستان پر ڈالنےکی کیا حیثیت ہے؟ مودی کا اعلان بتاتا ہےکہ وہ اسلام اور مسلمان دشمن ہے۔
مینار پاکستان گراؤنڈ لاہور میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر لگاکر انتقام کی بات کی جا رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نےکہا ہے کہ پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کیا حیثیت ہے؟ مودی کا اعلان بتاتا ہےکہ وہ اسلام اور مسلمان دشمن ہے۔مودی اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے،پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملوں کی ایک تاریخ ہے۔
3روز میں 536پاکستانی بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے
سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ لاہور کا یہ اجتماع آپ کو پیغام دے رہا ہےکہ ذرا آگے تو بڑھیں، نہتے لاہوریوں نے ڈنڈے اٹھاکر تمہیں مار بھگانا ہے اگر اب آگے بڑھے تو 1965 سے بھی بڑا نقصان ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگی مجرم ہے،عورتوں اور بچوں کا قتل عام کر رہا ہے، نیتن یاہو کےخلاف عالمی عدالت انصاف فیصلہ دےچکی ہے،اس کو گرفتار کرلیا جائے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ دینی مدارس کے حوالے سے قوانین پر فوری عملدرآمد کیاجائے، فلسطین کی آزادی اور مدارس کی ایک ہی جنگ ہے،ہم دینی مدارس کی بقاء اور حفاظت کی جنگ لڑیں گے۔