کل انتشار اور ٹکراؤ کا ارادہ نہیں ہے : سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہےکہ کل انتشار اور ٹکراؤ کا ارادہ نہیں ہے۔کل 8 فروری کو صرف صوابی میں جلسہ ہوگا جب کہ تحصیل اور یو سی کی سطح پر احتجاج کیا جائےگا۔

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ان کا گمان یہی ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے لیکن پی ٹی آئی آئین اور عدلیہ کےلیے اصولوں پر کھڑی ہے جو ساتھ چلتا ہے چلے،ورنہ پی ٹی آئی اکیلے ہی آگے بڑھےگی۔

آرمی ایکٹ، آفیشل سیکریٹ میں ترامیم سے متعلق عمران خان کی درخواست پر عائد اعتراضات ختم

یاد رہےکہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کےلیے درخواست دی تھی جسے ڈپٹی کمشنر نے مسترد کرتےہوئے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

8 فروری کو کرکٹ میچ اور انٹرنیشل اسپیکرکانفرنس ہے،اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہورہا ہے،اس سلسلے میں سکیورٹی پر ہزاروں اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

Back to top button