جوڈیشل کمیشن کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں :  عمران خان

عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اگر حکومت 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کےقیام کا اعلان نہیں کرتی تو اس کا مطلب ہے حکومت غیرسنجیدہ ہے، جوڈیشل کمیشن کے اعلان کےبغیر حکومت کےساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کےبعد عمران خان نے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کرتےہوئے کہا ہےکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کی وجہ سے تعطل کا شکار نہیں ہوں گے، مذاکرات کا میرےمقدمات سے تعلق نہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن کےقیام کا اعلان کرے۔

عمران خان نے کہا کہ القادر کیس کے فیصلے کی وجہ سے حکومت کے ساتھ مذاکرات پر کوئی فرق نہیں پڑےگا،حکومت اگر سنجیدگی دکھائی گی تو مذاکرات جاری رہیں گے۔

ذرائع کےمطابق عمران خان نے کہاکہ اگر حکومت 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کےقیام کا اعلان نہیں کرتی تو اس کا مطلب ہے حکومت غیرسنجیدہ ہے، جوڈیشل کمیشن کے اعلان کےبغیر حکومت کےساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

 

سات دن میں عدالتی کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کی چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی : بیرسٹر گوہر

عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی کو سزا صرف مجھے کمزور کرنے کےلیے دی گئی ہے، بشریٰ بی بی کے اعصاب مجھ سےزیادہ مضبوط ہیں۔

Back to top button