بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کا امکان صفر ہے : رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کا امکان صفر ہے کیوں کہ مودی کو معلوم ہےکہ اس کے نتائج پاکستان سے زیادہ بھارت کےلیے تباہ کن ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ پلوامہ حملہ مودی حکومت کا ایک ڈراما ہی تھا جس کا مقصد انتخابات میں کامیابی تھی،اس کا کرارا جواب انہیں مل گیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جنگ دو نیوکلیئر ملکوں کی تباہی پر منتج ہوتی ہے،اس کی تباہی دنیا بھی برداشت نہیں کر سکتی،مودی حکومت نے پہلگام میں بھی ڈراما کیا ہے،ان کی پوری سیاست پاکستان مخالف جذبات ابھارنے کےگرد گھومتی ہے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہاکہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کا امکان صفر ہے، پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں اور افواج مضبوط ہیں۔ ہندوستان کبھی پاکستان پر حملےکا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت ڈراما کرسکتا ہے،وہ کسی ہدف پر اسٹرائیک کرسکتا ہے لیکن جنگ مسلط کرنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،کیوں کہ ان کو معلوم ہےکہ اس کے نتائج پاکستان سے زیادہ ہندوستان کےلیے تباہ کن ہوں گے۔

بلاول بھٹو نے پہلگام واقعے کی بھارت کو غیر جانبدارانہ  تحقیقات کی پیشکش کردی

لیگی رہنما نے کہاکہ پہلگام کے واقعے میں انڈیا نے جو ڈراما بازی کی ہےاس کا پاکستان نے موثر جواب دیاہے۔

Back to top button