مریم نواز سے مقابلے کے شوقین ان جیسی کارکردگی بھی دکھائیں،عظمی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی کارکردگی سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنارہی ہیں،جنہیں مریم نواز کےساتھ مقابلے کا شوق ہے وہ ان جیسی کارکردگی بھی دکھائیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ مریم نواز پہلی وزیر اعلیٰ ہیں جنہوں نے 80 سے زیادہ پروجیکٹ ایک سال میں شروع کیے،ان کی حکومت 50 سے زائد اپنے منصوبے مکمل کرچکی ہے۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہاکہ باقی حکومتوں کے ترجمانوں کا کام صرف پنجاب کےمنصوبوں میں کیڑے نکالنا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت سے کچھ لوگ خوفزدہ ہیں۔

عظمیٰ بخاری کاکہنا ہےکہ جب آپ ڈلیور نہیں کریں گے تو لوگ کام کرنےوالی وزیراعلیٰ کو ہی پسند کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ : نئے آنے والے تینوں ججز نے کیسز کی سماعت شروع کردی

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں وفاق اور پنجاب کی حکومتیں کارکردگی کی نئی مثالیں قائم کررہی ہیں،2025ء پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کا سال ہوگا۔

Back to top button