پی ٹی آئی کے بارے میں دوٹوک فیصلے کا وقت آگیا ہے : عرفان صدیقی
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بارے میں واضح اور دو ٹوک فیصلے کا وقت آپہنچا ہے،مزید تاخیر بہت مہنگی پڑےگی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ آج یا کل فیصلہ کرنا پڑےگا کہ کیا بدامنی، لاقانونیت،فتنہ و فساد، قتل و غارت گری اور پاکستان مخالف ایجنڈےپر عمل پیرا گروہ سیاسی جماعت کہلانےکا حق رکھتا ہے؟
عرفان صدیقی کاکہنا ہےکہ پاکستان کی 77 سال کی تاریخ میں کون سی ایسی جماعت ہےجس نے صوبائی طاقت کےذریعے وفاق پر لشکر کشی کی ہو؟
سہیل وڑائچ کی اڈیالہ جیل میں عمران سے خفیہ ملاقات کی کہانی
انہوں نےکہا کہ کون سی ایسی جماعت ہے جس نےفائرنگ کی ہو،آنسو گیس پھینکی ہو،نصف درجن اہلکاروں کو قتل اور سیکڑوں کو زخمی کردیا ہو؟
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 9 مئی کےبعد سیاسی نہیں رہی تھی لیکن اسے لمبی ڈھیل دی گئی۔