سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور، پنجاب، بلوچستان کے الیکشن کمشنر تبدیل

چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کااستعفیٰ منظور کرلیا جبکہ پنجا ب اور بلوچستان کے الیکشن کمشنر بھی تبدیل کردیئے۔
ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری عمر حمید کا استعفی منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر سید آصف حسین کو ان کی جگہ نیا سیکریٹری تعینات کردیا۔الیکشن کمیشن نے عمر حمید کے استعفیٰ منظور کیے جانے اور کمیشن کے نئے سیکریٹری کی تعیناتی کا الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کے سیکریٹری عمر حمیدخان نے صحت کی خرابی کے باعث استعفیٰ دیا تھا، جس سے چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق منظور کرلیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور بلوچستان کے الیکشن کمشنر تبدیل کر دیے، تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کو ای سی پی سیکرٹریٹ میں ڈی جی الیکشن سیل لگا دیا گیا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح ایڈیشنل ڈی جی الیکشن ون محمد فرید آفریدی کو صوبائی الیکشن

قومی اسمبلی کے امیدوار طلحہ محمود الیکشن کمیشن طلب

کمشنر بلوچستان مقرر کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button