شدید جلے جسم پر جِلد لگانے کا نیا طریقہ کار وضع

ڈاکٹروں نے مریضوں کی جلد کے باریک ٹکڑوں سے بنے پیسٹ کو استعمال کرتے ہوئے شدید جلے جسم کے علاج کا نیا طریقہ کار وضع کر لیا۔اس طریقہ کار میں ران سے جِلد کا چھوٹا لیکن صحت مند حصہ لیا جاتا ہے اور اس کو باریک کتر کر ایک جیل کے ساتھ ملا لیا جاتا ہے اور پیسٹ کی صورت بننے والے مرکب کو زخموں پر لگایا جاتا ہے۔

نتائج کے مطابق ہر چھوٹا ٹکڑا اپنے حقیقی سائز سے 500 گنا زیادہ بڑھ سکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے گرافٹنگ کے لیے انتہائی کم مقدار میں صحت مند جِلد درکار ہوگی۔

Related Articles

Back to top button