ڈپریشن کے مریضوں کیلئے جادوئی مشروم تیار

سائیلو سائیبِن نامی جادوئی مشروم ڈپریشن میں مبتلا افراد میں اس کیفیت کی علامات کو کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 10 کروڑ افراد ڈپریشن کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔متعدد مریضوں میں ادویات کے استعمال کے باوجود کوئی افاقہ نہیں تھا۔
233 افراد پر کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ ڈپریشن میں مبتلا ان افراد کو سائیلو سائیبِن کی 25 ملی گرام کی ایک خوراک دیے جانے کے تین ہفتوں کے بعد ان میں اس کیفیت کی علامات میں کمی آئی۔ ان کی نسبت جن کو 1 یا 10 ملی گرام کی خوراکیں دی گئیں ان میں علامات کی اتنی کمی نہیں دیکھی گئی۔
تحقیق میں استعمال کیا جانے والا سائیلو سائیبن، جس کو COMP360 کہا جاتا ہے، جادوئی مشروم سے نہیں لیا گیا بلکہ اس کو خالصتاً کیمیائی عمل سے بنایا گیا۔تحقیق میں شامل افراد کا علاج خصوصی کمروں میں کیا گیا جن غیر مطبی اور پُرسکون ماحول مہیا کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، محققین کا کہنا تھا کہ کچھ افراد نے خواب جیسی کیفیت کا بتایا۔