گلاب کے پھل کے حیران کن طبی فائدےکیا ہیں؟

گلاب کے پھول کا عام طور پر نظر انداز کیا جانے والا پھل (روز ہپ) اپنے اندر حیران کن طبی فوائد رکھتا ہے۔

ڈاکٹر کیمی مِک برائڈ جوکہ دی ہربل کچن نامی کتاب کی مصنفہ ہیں کا کہنا ہے کہ گلاب مقبول پھول ہے تاہم اس کا پھل طبی فوائد سے بھرپور ہے جسے بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے، سب سے بڑھ کر ان میں نارنگی سے سینکڑوں گنا زائد وٹامن سی پایا جاتا ہے،بالخصوص گلاب کے پھول کی چائے موسمِ سرما میں سردی سمیت کئی امراض سے بچاتی ہے۔

اور اب طبی ماہرین نے گلاب کے پھول کو غیرمعمولی اہمیت دینا شروع کی ہے جو طبی تاریخ میں بھی اہمیت کا حامل ہے۔ سب سے بڑھ کر اس میں وٹامن سی کا خزانہ موجود ہے۔ امریکی محکمہ زراعت کی تحقیق کے مطابق ایک چمچہ بھر پھل میں 11 ملی گرام وٹامن سی، موجود ہوتا ہے اور بالغ خواتین کو روزانہ 75 ملی گرام وٹامن سی درکار ہوتا ہے۔

گلاب کے پھل میں وٹامن اے، بی تھری، وٹامن ای اور قیمتی معدنیات اور دیگر اجزا پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ میگنیشیئم، تانبہ اور جست بھی اس کا جزو ہیں میں موجود فلے وینوئڈز اندرونی سوزش (جلن) کو دور کرتے ہیں جس سے معدے اور آنتوں کی صحت اچھی رہتی ہے۔ اگرچہ اس کا ذائقہ کچھ کھٹا اور میٹھا ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسےسلاد کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ بصورتِ دیگر اس کا سفوف بھی غذائی اشیا پر چھڑکا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں پھل کا سفوف شہد میں ملاکر بھی کھایا جاسکتا ہے،سب سے بڑھ کر گلاب کے پھل کی چائے دنیا بھر میں پی جاتی ہے جسے آپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button