اُنگلیاں چٹخانہ صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟

ہاتھوں کی انگلیاں چٹخانہ ایک عام بات ہے، عام طور پر لوگ پریشانی، فارغ اوقات، ڈپریشن، تناو کو دور کرنے کیلئے ایسا کرتے ہیں، لیکن اس حوالے سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں کہ آخر لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں، اور یہ عمل بعض اوقات دیگر افراد کے لیے پریشانی کا باعث بھی بنتا ہے۔
انگلیاں چٹخانے پر کڑک کڑک کی آواز آتی ہے، صحت سے متعلق ایک امریکی ویب سائٹ پر شائع مضمون میں ان تمام سوالات کے جواب موجود ہیں، آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ جب آپ ایک انگلی کا پٹاخہ نکال لیتے ہیں تو اس کے فوری بعد آپ وہیں سے دوبارہ پٹاخہ نہیں نکال سکتے، اس میں کچھ منٹس لگتے ہیں۔
دراصل انگلیوں کے جوڑوں کے درمیان خلا میں ہوا (گیس) بھرنے کے باعث ایک بلبلہ سا بن جاتا ہے، جب انگلیاں چٹخائی جاتی ہیں تب یہ بلبلہ پھٹ جاتا ہے جس سے ‘کڑک کڑک’ کی مخصوص آواز پیدا ہوتی ہے جسے سن کر ایسا لگتا ہے کہ کوئی ہڈی ہی ٹوٹ گئی ہو۔
چند ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمل سے کوئی نقصان نہیں جبکہ کچھ نے اس سے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے اور خاص طور پر بچوں کو یہ کرنے سے منع کیا ہے کیونکہ ان کی ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں۔
اس حوالے سے کیلیفورنیا کے ایک فزیشن نے تحقیق کی اور تجربہ اپنے اوپر ہی کیا، وہ لمبے عرصے تک اپنے ایک ہاتھ کی اُنگلیاں چٹخاتے رہے جبکہ دوسرے ہاتھ کی انگلیوں پر انہوں نے کچھ نہیں کیا۔
بعدازاں جب انہوں نے ایکسرے کروایا تو دونوں ہاتھوں کے جوڑوں میں کوئی تبدیلی نہیں تھی، کچھ ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ اگر مسلسل اس عمل کو کیا جائے تو اس سے جوڑ متاثر ہوسکتے ہیں البتہ اس سے بچنے کے لیے خود کو مصروف رکھا جائے کیونکہ زیادہ تر لوگ پریشانی کے عالم میں ہی ایسا کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق لوگوں کو مثبت مشاغل کو اپنانے کی ضرورت ہے جیسا کہ بک ریڈںگ، سپورٹس اور اسی طرح کی صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ خود کو جوڑنا چاہئے۔
ماہرین کے مطابق لوگوں کو مشغلے کے طور پر اس کو اپنانے سے باز رہنا چاہئے کیونکہ اس عمل سے عام طور پر دیگر افراد بُرا منا جاتے ہیں اور اخلاقی طور پر ایسا کرنا کوئی مثبت پہلوئوں میں نہیں آتا ہے کہ آپ اپنے اردگرد موجود لوگوں میں اپنی اُنگلیاں چٹخائیں۔

Related Articles

Back to top button