پانی مناسب مقدار میں پینےکاکیا فائد ہ ہے؟ماہرین نے بتادیا

ماہرین کاکہنا ہےکہ سانس کی بو، قبض، بھوک، گردوں کے امراض اور تھکاوٹ کو دور رکھنا چاہتے ہیں؟تو مناسب مقدار میں پانی پینا عادت بنالیں۔جی ہاں بظاہر عام سی عادت آپ کو متعدد طبی مسائل سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔میٹھے مشروبات سے موٹاپے، ذیابیطس، امراض قلب اور دیگر طبی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔سوڈا، جوس اور دیگر میٹھے مشروبات کی جگہ پانی کو دینے سے آپ کو جو فوائد حاصل ہو سکتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔ہمارے جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔

تو مناسب مقدار میں پانی پینے سے جسمانی سیال کا توازن مستحکم رہتا ہے جس سے غذائی اجزا کی خلیات تک فراہمی میں مدد ملتی ہے۔جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول کرنا آسان ہو جاتا ہے، نظام ہاضمہ اور جسمانی توازن بھی بہتر ہوتا ہے۔مناسب مقدار میں پانی پینے سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

تحقیقی رپورٹس میں پانی پینے کی عادت اور جسمانی وزن میں کمی کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پانی سے پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے اور لوگ کم مقدار میں کیلوریز جسم کا حصہ بناتے ہیں۔اگر آپ جسمانی مشقت کا کام کرتے ہیں یا ورزش کرنے کے عادی ہیں تو جسمانی سرگرمیوں کے باعث مسلز میں پانی کی کمی ہوتی ہے۔

اگر مسلز کو مناسب مقدار میں پانی نہ ملے تو وہ تھکاوٹ کے شکار ہو جاتے ہیں اور روزمرہ کے کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔تو اس کا آسان حل مناسب مقدار میں پانی پینا ہے۔

گردے خون کو فلٹر کرتے ہیں اور اس میں موجود کچرے کو جسم سے پیشاب کے راستے خارج کر دیتے ہیں۔گردوں کو اپنے افعال کے لیے جسم میں مناسب مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس کے مقابلے میں پانی کی کمی سے گردوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں اور

پاکستانی ڈاکٹرز کا چاڈ میں اندھے پن کے مفت آپریشن کا آغاز

گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

Related Articles

Back to top button