ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید قرار

طبی ماہرین نے ورزش کو آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید قرار دے دیا ہے، مستقل سکرینز کا استعمال آنکھوں کو خشک کر دیتا ہے، تاہم ماہرین نے اب اس کا انوکھا حل دریافت کیا ہے۔
نئی تحقیق کے مطابق ورزش سے آنکھوں کی خشکی اور کھنچاؤ میں کمی واقع ہوتی ہے، آنکھوں کی خشکی یا ڈرائی آئز ایسی کیفیت ہے جس میں آنکھوں کی نمی کم ہونے لگتی ہے اور ڈاکٹر قطرے ٹپکانے کے کا مشورہ دیتے ہیں، لیکن اس کی شدید کیفت آنکھوں میں درد اور کھنچاؤ کی وجہ بننے لگتی ہے۔
کھال، خون کے خلیات سے اصلی بال اُگانے کا کامیاب تجربہ
کینیڈا میں واٹرلو یونیورسٹی نے اس عمل کا بھرپور جائزہ لیا، پلک جھپکانے کے عمل کو ایک نعمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر بار پلکیں آنکھ پر نمی کی ایک تہہ چڑھا دیتی ہیں، یہ نمی آنکھ کو خشکی، گرد و غبار اور جراثیم وغیرہ سے بچاتی ہیں۔
تاہم جدید دور میں اسکرین دیکھنے سے خشک آنکھوں کے امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں، اسی لیے واٹرلو یونیورسٹی نے غور کیا کہ کیا ورزش اس کیفیت سے بچا سکتی ہے۔