موٹاپا کم کرنا ہے تو زیادہ نیند لیجئے

امریکہ میں ہونے والی تحقیق میں‌ یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ سونے سے موٹاپا کم کرنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس وجہ سے ہمیں کم کیلوریز کی ضرورت پڑتی ہے۔

80 رضاکاروں پر کی گئی اس تحقیق کے نتائج اس لحاظ سے اہم ہیں کیونکہ اس سے پہلے کی تحقیقات سے بار بار یہی پتا چلا ہے کہ معمول سے زیادہ سونے کا نتیجہ زائد موٹاپے اور ذیابیطس کے علاوہ دل و دماغ کی مختلف بیماریوں کی صورت میں بھی ظاہر ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف شکاگو میں اس تحقیق کے دوران 25 سے 35 سال کے صحت مند رضاکار شریک کیے گئے جن میں سے نصف کو دو ہفتے تک معمول سے ایک گھنٹہ 12 منٹ زیادہ سلایا گیا یعنی اگر وہ رات میں 8 گھنٹے کی گہری نیند لے رہے تھے تو مختلف طریقوں کی مدد سے یہ دورانیہ بڑھا کر 9 گھنٹے 12 منٹ کردیا گیا۔

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید قرار

یہ سلسلہ دو ہفتے جاری رہا جس دوران رضاکاروں میں نیند کے دورانیے، سونے جاگنے کے معمولات اور توانائی کی روزمرہ ضروریات پر نظر رکھی گئی، معمول سے زیادہ (لیکن پرسکون اور معیاری) نیند لینے والے رضاکاروں کی بھوک کم ہوئی، ہاضمہ بہتر ہوا جبکہ اضافی ورزش یا جسمانی مشقت کے بغیر ان کا وزن بھی قابو میں رہا۔

نیند میں اوسطاً ایک گھنٹے کے اضافے سے رضاکاروں میں غذائی توانائی کی یومیہ ضرورت میں لگ بھگ 400 کیلوریز کی کمی واقع ہوئی۔

Related Articles

Back to top button