بچپن کے 5 قلبی مسائل کی شناخت

انسانی دل سے متعلق کی جانیوالی ایک تحقیق میں بچپن میں پانچ خطرات کی شناخت کی گئی ہے جو مستقبل میں فالج اور دل کے دوروں کے متعلق بتاتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل چائلڈ ہُوڈ کارڈیوویسکیولر کنزورٹیئم اور آسٹریلیا کے مرڈوک چلڈرن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تقریباً 50 برس تک کی جانے والی اس تحقیق میں آسٹریلیا، امریکا اور فِن لینڈ سے تعلق رکھنے والے تین سے 19 برس کی عمر کے 38 ہزار افراد کا مطالعہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً نصف صدی تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ باڈی ماس انڈیکس، فشار خون، کولیسٹرول، ٹرائگلیسیرائڈز (خون میں موجود ایک قسم کی چکنائی) اور نوجوانی میں کی جانے والی سیگریٹ نوشی کا تعلق امراضِ قلب سے تھا۔

وزن گھٹانے کے سرزد ہونیوالی عام غلطیاں

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ خطرات سے متعلقہ قلبی مسائل کے یہ وقوعات 40 برس کی عمر سے ہی سامنے آنا شروع ہوگئےتھے۔

اس تحقیق کے سینئر مصنف پروفیسر ٹیرینس ڈوائیر کا کہنا تھا کہ میڈیکل اور سرجیکل دیکھ بھال کی امراضِ قلب کے علاج پر مؤثر ہونے کے باوجود، ت(تحقیق) کےاثر کا انحصار مؤثر حفاظتی لائحہ عمل پر ہوگا۔

پروفیسر ٹیرینس ڈوائیر نے بتایا کہ محققین جانتے تھےکہ آخر میں انسانی صحت کے لیے ممکنہ فوائد بہت ٹھوس ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button