مائوں سے بچوں میں ہیپاٹائٹس کی منتقلی کا خاتمہ

برطانیہ میں مائوں سے بچوں میں ہیپاٹائٹس کی منتقلی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، ڈبلیو ایچ او کے متعین کردہ ہدف ماؤں سے نومولد کو منتقل ہونے والے ہیپاٹائٹس بی کی شرح کو دو فی صد سے کم کرنا ہے اور برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں یہ شرح 0.1 فی صد ہوچکی ہے۔

برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا تھا کہ یہ پیشرفت وائرل انفیکشن سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں ہوئی ہے۔ یہ وائرل انفیکشن جگر کے خراب ہونے، کینسر اور اگر علاج نہ کرایا جائے تو موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) میں آٹھ، 12 اور 16 ہفتے کی عمر کے بچوں کو ’سِکس ان ون‘ ویکسین لگائی جاتی ہے۔

ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا تھا کہ ویکسین کے لگائے جانے کی شرح بلند رہی لیکن ہیپاٹائٹس  بی کا زیادہ خطرہ رکھنے والے بڑی عمر کے افراد کو یہ ویکسین لگوانا ضروری ہے۔

ایک اندازے کے مطابق برطانیہ میں 2 لاکھ 6 ہزار افراد دائمی ہیپاٹائٹس بی انفیکشن کے ساتھ زندہ ہیں۔زیادہ تر کیسز ان مہاجرین میں سامنے آئے ہیں جنہیں برطانیہ آنے سے قبل دوسرے کسی ملک میں یہ انفیکشن ہوا۔

طبی ماہرین نے کافی کا دودھ کیساتھ استعمال مفید قرار دیدیا

Related Articles

Back to top button