اگر آپ کا موڈ خراب ہے تو سلاد کھائیے

آسٹریلیا میں موڈ کو بہتر اور خوشگوار بنانے کے لیے سلاد کے استعمال کو بہترین غذا قرار دیا گیا ہے، سلاد کھانے سے نہ صرف موڈ بہتر ہوتا ہے بلکہ مسرت بھی حاصل ہوتی ہے۔
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے سروے میں‌ یہ بات سامنے آئی ہے کہ سلاد انسانی موڈ کو بہتر بنانے میں‌ کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اس سلسلے میں آسٹریلیا میں 15 سال سے زائد عمر کے 12 ہزار افراد پر ایک طویل سروے کیا گیا۔

خون کا عطیہ جسم کو بیماریوں سے پاک کرنے میں مددگار

یہ سروے ایک تحقیقی پروگرام کا حصہ تھا اور کئی برس تک جاری رہا تھا، اس سے معلوم ہوا کہ سبزیاں، پھل اورسلاد کھانے سے موڈ بہتر ہوتا ہے، ماہرین نے کہا ہے کہ سبزیاں اور سلاد ایک طرح سے آپ کے جسم میں زبردست سرمایہ کاری کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ آپ کی دماغی کیفیات کو بھی بہتر بناتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button