روبوٹ اب بلڈ پریشر بھی چیک کریں گے

بہت جلد ہسپتالوں اور گھروں میں بھی انسان نما روبوٹ عام ہوں گے جو مریضوں کا بلڈ پریشر نوٹ کریں گے جس سے مریضوں کی درست خبرگیری میں مدد ملے گی۔ سائمن فریزر یونیورسٹی کے سائنسداں وو سو کم نے ایک انسان نما روبوٹ کو یہ تربیت فراہم کی ہے۔ یہ روبوٹ مریض کو ایک مرتبہ چھونے سے اس کا بلڈ پریشر درست انداز میں نوٹ کرکے بتاتا ہے۔
علاج کے بعد بھی ایبولا وائرس دماغ میں چھپے رہنے کا انکشاف
نیچر گروپ کے تحقیقی جریدے این پی جے میں شائع رپورٹ کے مطابق اس روبوٹ میں یہ صلاحیت فطرت میں پائی جانے والی جونکوں کو دیکھتے ہوئے پیدا کی گئی ہے۔ دوسال سے جاری کووڈ 19 کی وبا اور فاصلہ رکھنے کی وجہ سے اب بھی دنیا کے لوگ ایک دوسرے سے دور ہیں اور اس تناظر میں طبی روبوٹ ، ریموٹ ڈاکٹر اور آن لائن چیک اپ کے شعبوں میں تیزرفتار ترقی ہوئی ہے۔ اب بلڈ پریشر روبوٹ بھی اس ضمن میں ایک نئی اختراع ہے۔