سلاد آبی کینسر سے بچائو اوردل کی صحت کیلئے مفیدر قرار

طبی ماہرین  نے بتایا ہے کہ بچپن میں ہم سبزیاں کھانے سے کتراتے ہیں لیکن جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے ہمیں یہ بات سمجھ آجاتی ہے کہ سبزیاں کھانا صحت مند اور فعال رہنے کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے۔

جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن  میں شائع  ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ معلوم ہوا ہے کہ کھانوں میں بآسانی استعمال کیے جانے والے سلاد آبی (واٹر کریس) جھریوں کو ختم کرنے، کینسر کے خطرات کو کم کرنے اور دل کی صحت کو بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ باقاعدگی سے کروسیفیرس سبزیوں (گوبھی، بند گوبھی اور بروکلی کے خاندان کی سبزیاں) کا کھایا جانا شریانوں کو بند ہونے سے بچاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سلاد آبی کینسر کے خطرات بھی کم کرتا ہے۔ محققین نے تحقیق سے اخذ کیا کہ پتوں والی اس سبزی کا استعمال وقت کے ساتھ کینسر کے پنپنے امکانات کو بھی کم کرسکتا ہے۔ سلاد آبی کھانے سے جلد بہتر ہوتی ہے۔ تحقیق میں 23 سے 58 سال کے درمیان 11 خواتین کی روزانہ کی غذا میں چار ہفتوں تک 80 گرام سلاد آبی کا اضافہ کیا گیا۔ چار ہفتوں بعد 11 میں سے 10 خواتین کی جِلد میں بہتری دیکھی گئی۔

آنتوں کا بیکٹیریا دماغ کی صحت کیلئے نقصان دہ قرار

Related Articles

Back to top button