کھال، خون کے خلیات سے اصلی بال اُگانے کا کامیاب تجربہ

امریکہ کی کمپنی نے کھال اور خون سے اصلی بال اُگانے کا کامیاب تجربہ کر لیا، اس سلسلے میں جدید ’ڈائریکٹ ری پروگرامنگ ٹیکنالوجی‘ وضع کر لی گئی جس سے گنج پن کا علاج بھی ’بہت جلد‘ شروع کر دیا جائے گا۔

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی شخص کی کھال، خون یا چکنائی کے خلیے لے کر انہیں کچھ خاص مادّوں (پروپرائٹری ری پروگرامنگ فیکٹرز) کے ذریعے ’ری پروگرام‘ کیا جاتا ہے۔

ایرانی ’جیل ریسٹورینٹ‘ کے سوشل میڈیا پر چرچے

پھر ان خلیوں ساق کو ’بیجوں کی طرح‘ اسی شخص کی کھوپڑی میں پیوند کردیا جاتا ہے کہ جس سے کھال، خون یا چکنائی کے خلیے حاصل کیے گئے تھے۔ ڈی نووو کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس طرح ایک سے تین ماہ میں سر پر اُگنے والے بال نمایاں ہونے لگیں گے اور یوں گنج پن بتدریج ختم ہوجائے گا۔

Related Articles

Back to top button