طاہرہ سید نے نعیم بخاری سے طلاق کا قصہ کیوں چھیڑدیا؟

معروف گلوکارہ طاہرہ سید اور ٹی وی کی معروف شخصیت نعیم بخاری کا شمار شوبز کی خوبصورت اور پرکشش جوڑیوں میں ہوتا تھا لیکن دونوں اپنے رشتہ کو مزید نبھانے میں ناکام رہے، دونوں کی ازدواجی زندگی کا خاتمہ طلاق سے ہوا۔عظیم گلوکارہ ملکہ پکھراج کی صاحبزادی طاہرہ سید کی شادی ٹیلی وژن کی معروف شخصیت اور وکیل نعیم بخاری سے ہوئی تھی، طاہرہ سید اور نعیم بخاری کی جوڑی حسن و جمال کا پیکر تھی اور وہ ایک مثالی جوڑا سمجھا جاتا تھا جس سے ان کے مداح بے حد پیار کرتے تھے لیکن جب دونوں نے اپنی راہیں جدا کیں تو وہ خبر ان کے مداحوں کے لیے ایک زبردست صدمے کا باعث بنی تھی، نعیم بخاری کا شمار ملک کے چوٹی کے وکلا میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کچھ ایسے بڑے کیسز بھی اٹھائے جو تاریخ میں لکھے جائیں گے، حال ہی میں ان کی طبیعت ناساز رہی تھی لیکن اب وہ صحتیاب ہیں اور وکالت کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے، طاہرہ سید اب اپنا وقت کبھی نیویارک اور کبھی لاہور کے درمیان گزارتی ہیں، ان کی بیٹی نیویارک میں رہتی ہیں جبکہ صاحبزادے مسقط میں رپائش پذیر ہیں۔ایک انٹرویو میں طاہرہ سید نے نعیم بخاری سے اپنی طلاق کے بارے میں کھل کر بات کی اور کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کی شادی کامیاب نہیں ہو گی لیکن ایک موقع ایسا آیا کہ دونوں نے باہمی طور پر طے کرلیا کہ اب راہیں جدا کرلی جائیں۔طاہرہ سید نے کہا کہ وہ اسے ایک بہت اچھا فیصلہ سمجھتی ہیں تاہم وہ اور نعیم بخاری کے آپس میں اب بھی بہت اچھے تعلقات ہیں، نعیم بخاری کی زندگی قدرے بہتر رہی کیونکہ انہوں نے دوبارہ شادی کر لی جبکہ جہاں تک ان کا اپنا تعلق ہے تو وہ خود اب اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے قابل ہیں اور اپنے لیے بھی وقت نکالتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button