پریانکا چوپڑا بیٹی کیلئے سب کچھ قربان کیلئے تیار

والدین کیلئے اولاد سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا، ایسی ہی سوچ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی رکھتی ہیں جنھوں نے اعلان کیا کہ ہے اگر بیٹی کے لیے کیرئیر سمیت ملک بھی چھوڑنا پڑا تو وہ گریز نہیں کریں گی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ جب وہ 17 سال کی عمر میں میں مس ورلڈ 2000 بنیں تو ان کے والدین نے اداکارہ کے کیریئر کی خاطر اپنی نوکری چھوڑ دی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والدین انڈین آرمی فزیشن تھے اور بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ہسپتال قائم کیا تھا تاہم والدین نے صرف میرے کیریئر کی خاطر اپنا سب کچھ چھوڑ دیا اور ممبئی شفٹ ہوگئے، میرے والدین نے میری زندگی اور کیریئر کیلئے بہت بڑا فیصلہ کیا تھا، اپنی بیٹی مالتی میری کے لیے بھی ایسا ہی کرونگی۔
اداکارہ نے خود کے والدین کے فیصلے کے حوالے سے مزید کہا کہ جب میرے والدین میرے کیریئر کی وجہ سے دوسرے شہر منتقل ہوئے تب میں اس فیصلے کو بہت معمولی سمجھ رہی تھی، کیونکہ اس وقت میں صرف اپنے کیریئر کو اہم سمجھ رہی تھی لیکن آج میں 40 برس کی ہوگئی ہوں تو اگر مستقبل میں کبھی مجھے خود کی بیٹی کے لیے کسی دوسرے ملک منتقل ہونا پڑا تو میں بغیر کسی سوال کے اپنا کیریئر چھوڑنے کے لیے تیار ہوں۔
پریانکا چوپڑا نے کہا کہ یہ ایک ’بڑی قربانی‘ تھی جو ان کے والدین نے ان کے لیے دی تھی، بیٹوں کی پرورش اس طریقے سے کی ہے جس میں خواتین کا احترام ہو اور ان کے لیے مواقع اہم ہوں، والدین نے میرے لیے ’بہت بڑی قربانی‘ دی ہے، اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں، لیکن آج بھی ایسے خاندان موجود ہیں جو سماجی دباؤ کا شکار ہیں اور اپنے بچوں کی خواہشات کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔
پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ اپنے 23 سالہ کیریئر کے دوران وہ پہلی بار ایک تقریب میں کمر کے بَل گر گئی تھیں جس کے بعد وہ ہالی ووڈ میڈیا کا ردعمل دیکھ کر حیران رہ گئیں، جب فلم لو اگین کے پریمیئر کے ریڈ کارپٹ میں شرکت کی تو لمبا نظر آنے کیلئے میں نے ہائی ہیلز پہنی ہوئی تھی، ریڈ کارپٹ میڈیا اور فینز سے بھرا ہوا تھا، ہر کوئی تصاویر بنا رہا تھا عین اسی وقت میں کمر کے بل گر پڑی۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے گرنے پر وہاں موجود ہالی وڈ میڈیا کے نمائندگان نے اپنے کیمرے نیچے کر دیئے اور مجھے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں اور آرام سے کھڑی ہو جائیں، اس وقت سے لے کر آج تک مجھے اپنے گرنے کی کوئی بھی فوٹیج نہیں ملی۔
اداکارہ نے بتایا کہ 2000 میں جب انہوں نے لندن میں مس ورلڈ کا مقابلہ جیتا تھا تو نک جونس( ان کے شوہر) نے انہیں 7 سال کی عمرمیں مقابلہ جیتتے ہوئے دیکھا تھا، ان کی شادی کو 4 سال ہو چکے ہیں، ان کی ایک بیٹی مالٹی میری جونس بھی ہے جو جنوری 2021 میں پیدا ہوئی تھیں۔
سابقہ مس ورلڈ نے کہا کہ نک جونس کی والدہ نے انہیں بتایا کہ انہوں نے مجھے مقابلہ حسن جیتتے ہوئے دیکھا تھا، اداکارہ کی ساس نے بتایا کہ نک جونس کے والد کو مقابلے دیکھنے کا بہت شوق تھا اور نک ہمارے ساتھ بیٹھ کر تمہیں مقابلہ جیتتے ہوئے دیکھ رہا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی عمر اس وقت 17 سال تھی اور نک جونس 7 سال کا انہیں مقابلہ جیتتے ہوئے دیکھ رہا تھا، پریانیکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ یہ 22سال پہلے کی بات ہے جو ان کے لیے ناقابل تصور ہے۔
واضح رہے کہ 41 سالہ پریانکا چوپڑا اور 30 سالہ امریکی گلوکار نک جونس کی شادی دسمبر 2018 میں ہوئی تھی جبکہ جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش 15 جنوری 2022 کو سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔

Related Articles

Back to top button