توشہ خانہ کیس : عمران خان، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے عمران خان کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔عدالت نے 7 دسمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی جب کہ عمران خان کو عدالتی حکم کےباوجود ویڈیو لنک سے پیش نہیں کیاگیا۔

تفتیشی افسر نے توشہ خانہ رسیدوں کی ویری فکیشن کےلیے وقت مانگ لیا۔

سانحہ 9 مئی :  تین پی ٹی آئی رہنما وعدہ معاف گواہ بننے سے منحرف ہوگئے

واضح رہےکہ توشہ خانہ جعلی رسیدوں کےکیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی ملزم نامزد ہیں جب کہ عمران خان 5 احتجاج اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر دفعات کےتحت درج مقدمات میں نامزد ہیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ضمانت قبل از گرفتاری کےلیے عدالت سے رجوع کررکھا تھا۔

Back to top button