محسن نقوی کا دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کو خراج تحسین
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کو خراج تحسین۔
وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے بنوں کے علاقے ٹاون شپ حیات روڈ پر پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ کا بروقت جواب دینے اور 2 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر بنوں پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے اور 2 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر بنوں پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ بنوں پولیس نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، حملہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کو شاباش دیتا ہوں۔
سینیٹر محسن نقوی نے فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے ہمیشہ جرات کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔
خوارج کی طالبان پوسٹوں کا استعمال کرکے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں کی ٹاؤن شپ میں پولیس کی ابابیل اسکواڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گردوں ہلاک ہوگئے۔
بنوں پولیس کےمطابق بنوں کے ٹاؤن شپ حیات روڈ پر موبائل وین پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 1 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ابابیل اسکواڈ معمول کے گشت پر تھا۔