سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 2 ججز کا اضافہ، تعداد 15 ہوگئی

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 2 ججز کے اضافے کی منظوری دےدی ہے جس کےبعد آئینی بینچ میں ججز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کےلیے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کے ناموں پر اتفاق کرلیا۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ارکان کی شمولیت کےلیے ججز کے ناموں پر غور کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے کثرت رائےسے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کی آئینی بینچ میں شمولیت کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

واضح رہےکہ 2 نئےججزکی شمولیت کے بعد آئینی بینچ میں ججز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

اس سےقبل رواں سال 28 فروری کو منعقدہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ 5 ججز کی شمولیت کی منظوری دی گئی تھی۔

اعلامیے کےمطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ میں ججز کی شمولیت کا معاملہ زیر غور آیا تھا، جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے پانچ ججز کی آئینی بینچ میں شمولیت کی منظوری دی تھی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ،جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس شکیل احمد،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اشتیاق اِبراہیم کی بھی کثرت رائے سے آئینی بینچ میں شمولیت کی منظوری دی گئی تھی۔

فوجی عدالتوں کو عدالتیں کہا جا سکتا ہے یا نہیں ؟ جج آئینی بینچ

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں ججز کی تعیناتی سے متعلق کرائٹیریا بنانے کےلیے کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا، کمیٹی نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے آئینی بینچز میں ججز کی شمولیت کے لیے بھی کرائٹیر بنانا تھا۔

Back to top button