عرب امارات کے صدر کا ایرانی صدر سے رابطہ، ایران سے یکجہتی کا اظہار

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کو نشانہ بنانے پر اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید نے خطے میں امن و استحکام کے ہر اقدام کی حمایت کرنے کا اعادہ بھی کیا ہے۔

خبر ایجنسی کےمطابق مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور علاقائی امن و سلامتی پر سنگین اثرات زیر غور ہیں۔

Back to top button