یو اے ای نے پاکستان کا دو ارب ڈالرکا قرض رول اوور کردیا : وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر نے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی رول اوور کرنے سے آگاہ کردیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ رحیم یار خان میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں بڑی اچھی اور مثبت گفتگو ہوئی، باہمی تعلقات کو مضبوط کرنےکے اقدامات، سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔
انہوں نے مزید کہاکہ شیخ محمد بن زید النہیان سے قرض ہدف کےمتعلق سرمایہ کاری کی درخواست کی جس پر شیخ زید النہیان نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
شہباز شریف نےکہاکہ یو اے ای نے رواں ماہ (جنوری) میں واجب الادا 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا، نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار سے گزارش کی ہے کہ سرمایہ کاری سے متعلق آگےبڑھیں اور معاملات کو آگے لےکر جائیں۔
کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھاکہ ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے،بجلی کی قیمتوں میں کمی کےلیے آئی ایم ایف کے پاس جائیں گے،بجلی کی قیمتیں کم ہونےتک انڈسٹری، زراعت،ایکسپورٹس ترقی نہیں کرسکتی،پچھلے ہفتے اس معاملے پر میٹنگ کی، بجلی قیمتوں میں کمی کےلیے آپشنز ہیں۔رواں ہفتے مزید میٹنگ کرکے دستیاب آپشنز پر تیزی سے آگے لےکر بڑھیں گے، تب ہی ہماری معاشی گروتھ ممکن ہوسکےگی۔
خیبرپختونخوا حکومت کا ٹل پاراچنارروڈ پر 48 چیک پوسٹیں قائم کرنےکا فیصلہ
وزیر اعظم نے کہاکہ کرم میں امن معاہدےکو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی، امن معاہدے کے بعد ڈپٹی کمشنر پر حملہ افسوس ناک ہے،قوم جانوں کانذرانہ پیش کرنےوالوں کی عظیم قربانیوں کی معترف ہے۔
انہوں نے کہاکہ پشاور میں ڈپٹی کمشنر کا علاج کیا جارہا ہے، ان کی صحت کےلیے دعاگو ہیں۔