پاکستانی ہائی کمشنر کا حکومت برطانیہ سے ہائی کمیشن کی سکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر انڈین کمیونٹی کی جانب سے پرتشدد احتجاج کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کاکہنا ہے کہ توقع ہے حکومت برطانیہ پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائےگی۔
پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت کےمختلف ممالک میں ہوئی وارداتوں میں ملوث ہونے کےثبوت موجود ہیں،اگر ہمیں ہدف بنایاگیا تو مناسب جواب دیں گے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی شہریوں کی جانب سے ہونےوالے احتجاج پر کہاکہ توقع ہے حکومت برطانیہ پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائےگی۔
انہوں نے کہا کہ ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے مثبت رویے پر فخر ہے۔
بھارت اگلے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے : عطا تارڑ
دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ کے عہدیدار ہمیش فاکنر نے برطانیہ میں پاکستانی اور بھارتی کمیونیٹیز سے پاک بھارت کشیدگی پر تحمل کا مظاہرہ کرنےکی اپیل کی ہے۔
پارلیمنٹ میں بات کرتےہوئے ہمیش فاکنر نے کہاکہ برطانیہ کا دیرینہ مؤقف ہےکہ بھارت اور پاکستان کشمیری عوام کی خواہشات کےمطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کے ذمہ دار ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ جمعے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر انڈین کمیونٹی کی جانب سے پر تشدد اور بےہنگم احتجاج کیاگیا تھا،جو پاکستان اور مسلم مخالف نعرے لگارہے تھے۔