برطانیہ خضدار میں بچوں کی بس پر دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کرتا ہے : برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہےکہ برطانیہ خضدار میں بچوں کی بس پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کرتا ہے۔ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے کہاکہ بچوں کی شہادت اور بچوں کو نشانہ بنائےجانے پر دلی طور پر غمگین اور افسردہ ہیں،
جین میرٹ نے کہاکہ ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں اور اس سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں اور ہرقسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتےہیں۔
بھارت بی ایل اے کو پاکستان میں خونریزی کا پیسہ دیتا ہے : خواجہ آصف
یاد رہےکہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر حملے کے نتیجے میں 3 معصوم بچے اور دو جوان شہید اور 53 افراد زخمی ہوئے،جن میں 39 بچے شامل ہیں اور 8 کی حالت نازک ہے۔