شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، پیسے نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنےوالوں کو اپنی اوقات پتہ چل گئی،مارچ میں 4 ارب سے زائد ڈالرز کی ترسیلات ریکارڈ ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کےلیے آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ نواز شریف کا حالیہ دورہ برطانیہ صحت کے حوالے سے ہے۔
خواجہ آصف کاکہنا تھاکہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن دنیا کے مختلف ممالک میں ہونا چاہیے،مارچ میں 4 ارب سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے،پیسے نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتا چل گئی۔
انہوں نےکہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے،ہم پر بھی مشکل وقت آیا تھا لیکن ہم پاکستان سےبھاگے نہیں تھے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن سے بےپناہ محبت کرتے ہیں۔
عمران خان سے ملاقاتیں نہ ہونے کی بات سیاسی شعبدے بازی ہے : عطاء تارڑ
واضح رہےکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور کر گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ مارچ 2025 کے دوران ترسیلات زر کا حجم 4.1 ارب امریکی ڈالر رہا جس نے پہلی بار اس حد کو عبور کیاہے۔
اعلامیے کے مطابق ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیاد پر 37.3 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا اور ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 29.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔