پاک بھارت کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے کہا ہےکہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کےلیے سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کاکہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جاسکتاہے،اجلاس دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے میں مددگار ہوسکتاہے۔

واضح رہےکہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کےبعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیاہے۔

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدےکی معطلی سمیت کیےجانے والے اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیاہے۔

پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کےلیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانےکی پیشکش کردی

خیال رہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعےکی تحقیقات کےلیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی،بعد ازاں امریکا کی جانب سے پاکستان اور بھارت سے پہلگام حملے کےبعد بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالنے کا بھی مطالبہ سامنے آیا ہے۔

Back to top button