امریکا کا پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کے خاتمے کےلیے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے پر زور

بھارتی جارحیت کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں سے رابطہ کر کے کشیدگی کےخاتمے کےلیے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے پر زور دیاہے۔پاکستان اور بھارت کے مابین موجودہ جنگی صورت حال جلد ختم ہو جائے گی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں سے رابطے کر کے کہاکہ کشیدگی کے خاتمے کےلیے بات چیت کے دروازے بند نہ کیے جائیں،انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔
مارکو روبیو نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کو انتہائی قریب سے دیکھ رہے ہیں، کشیدگی کے حل کےلیے دونوں ممالک کی قیادت سے بات چیت جاری ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اور بھارت کی قیادت سے صورت حال کے پرامن حل کےلیے رابطے میں رہیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی صورت حال کا جائزہ لے رہا ہوں۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کےالفاظ کو دہراتےہوئے امید ظاہر کی کہ موجودہ جنگی صورت حال جلد ختم ہو جائے گی۔
انڈین ائیر فورس نے پاکستان میں کن 6 مقامات پر 24 فضائی حملے کیے؟
واضح رہےکہ بھارت نے گزشتہ رات،اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کر کے طبل جنگ بجا دیا تھا،جس کےبعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتےہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارےگرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا تھا،بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔