وی پی این کا استعمال غیر شرعی نہیں  : رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی قرار دینے کے حوالے سے کہا کہ میری ذاتی رائے ہےکہ وی پی این کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کا بنتا ہی نہیں ہے،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے خواہ مخوا اس معاملےپر اپنی رائے دی ہے، مجھےنہیں معلوم کہ انہوں نے کیوں اس رائے کا اظہار کیاہے۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ راغب نعیمی صاحب نے غیر مناسب رائےدی ہے،

انہوں نے حکومت کو سپورٹ کیا ہےلیکن ان کی سپورٹ الٹا حکومت ک لیے تنقید ثابت ہوئی ہے،انہیں چاہیے تھاکہ اس رائے کا اظہار کرنےسے پہلے کسی سے مشورہ کرلیتے،میں سمجھتا ہوں کہ وی پی این کا شریعت سے کوئی لینادینا نہیں ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے اسے خواہ مخواہ شرعی اور غیرشرعی کے چکر میں ڈال دیا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ میں دعوے سےکہتا ہوں کہ وی پی این کا استعمال غیر شرعی نہیں ہے،اس پر کوئی گناہ یا سزا نہیں ہوگی،آپ بےدھڑک وی پی این کا استعمال کریں۔

ڈاکٹر راغب نعیمی نے وی پی این کو غیرشرعی کیوں قرار دیا ؟

خیال رہےکہ چند روز قبل اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کےاستعمال کو غیر شرعی اور حرام قرار دیاتھا جس کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو ایک خط لکھ کر غیر رجسٹرڈ وی پی این بند کرنے کا کہاگیا تھا،پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کے خط پر عمل درآمد کرتےہوئے کئی وی پی اینز کو بند بھی کردیا ہے۔

Back to top button