سول نافرمانی تحریک کےلیے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے : علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ مجھے کل عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا،کہا گیاکہ آپ کو ملاقات کی اجازت نہیں،آپ کی سکیورٹی کلیئرنس نہیں ہے۔سول نا فرمانی کی تحریک کےلیے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے، عمران خان جب بتائیں گےتب سول نافرمانی تحریک شروع ہو گی۔

پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مجھے کل اڈیالہ جیل میں نہیں جانے دیا گیا،مجھے کہا گیا کہ کلیئرنس نہیں ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں پورے صوبے کا نمائندہ ہوں مجھے کسی کلیئرنس کی ضرورت نہیں ہے،جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں کیا ان کی کلئیرنس ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ سول نافرمانی پر عمران خان کے حکم کا انتظار ہے، عمران خان جب بتائیں گےتب سول نافرمانی تحریک شروع ہو گی،ان کے احکامات آئیں گےپھر اس پرعمل ہو گا۔

واضح رہےکہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کل عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے لیکن انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

پشاور ہائی کورٹ : علی امین گنڈاپور کو 16 جنوری تک کی حفاظتی ضمانت مل گئی

 

قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد اور پنچاب میں درج مقدمات میں 16 جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور کرتےہوئے انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دےدیا۔

 

Back to top button