عمران خان کے حکم پر ہی مذاکرات کررہے ہیں : علی امین گنڈاپور
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا ہےکہ مذاکرات عمران خان کے حکم پر شروع ہوئے، کیسےکرنے ہیں اس کا فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ اچھی بات ہےکہ 9 مئی کے ملزمان کو رہا کیاگیا، ہمارےکارکنان نے جمہوریت کےلیے خون بہایا اور حقیقی آزادی کےلیے شہید ہوئے ہیں۔
کرم واقعات پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ کرم واقعات آج کے نہیں 50 سال سے چلے آرہے ہیں تاہم معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیاہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوا، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پر عمران خان سے مشاورت کےلیے مزید وقت مانگ لیا ہے۔
رانا ثنا اللہ کی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیش کش کی تردید
مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کےبعد صحافیوں سے کی گئی گفتگو میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ مذاکرات کےلیے کمیٹی بنی ہے تو لگتا ہے وہ مسائل کا حل چاہتے ہیں،میں بیک ڈور والا نہیں کھلی کتاب ہوں،بیٹھ کر جمہوری طریقے سے معاملات کو حل کرنا چاہیے۔