ہم بھارت کے اس فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کرتے ہیں : مشعال ملک

مقبوضہ کشمیر میں قید حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے اس فالس فلیگ آپریشن کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور بھارتی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہيں۔

حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کاکہنا ہے کہ بھارت کے اس فالس فلیگ آپریشن کا مقصد کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام کرنا ہے۔

مشعال ملک نے کہاکہ بھارت کے ہم اس فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کرتے ہيں اور بھارتی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہيں۔

انہوں نےکہا کہ پہلگام فائرنگ بالکل سکھوں کا چھٹی سنگھ پورہ قتل عام جیسا واقعہ ہے،بھارت نے سال 2000 میں امریکی صدر بل کلنٹن کے دورے کےموقع پر 35 سکھوں کو قتل کرکے کشمیریوں کو بد نام کرنےکی کوشش کی تھی۔

مشعال ملک نے کہاکہ اب بھارت کے دورےپر موجود امریکی نائب صدر جے ڈی وانس کو گودی میڈیا کی جھوٹی خبروں کا شکار نہیں بنناچاہیے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ پاکستان شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں کے جانی نقصان پر تشویش ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان ہلاک افراد کے عزیزواقارب سے اظہار تعزیت کرتاہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتےہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ کا واقعہ : پاکستان کا اظہار افسوس

یاد رہےکہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 27 سیاح ہلاک جب کہ 12 زخمی ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کےمطابق سیاحوں میں سےکئی کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹکا سےہے۔فائرنگ کے واقعے کےبعد بھارتی میڈیا کی جانب سے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا بھی شروع ک ردیا ہے۔

Back to top button