ہم نے انہی مقامات پر میزائل داغے جہاں سے پاکستان پر حملےہوئے : رانا ثناء اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے انہی مقامات پر میزائل داغے جہاں سے پاکستان پر حملےہوئے۔ پاکستان نے جو بھی کیا وہ ایک مؤثر دفاعی حکمت عملی کےتحت کیا۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ بھارت نے جھوٹ اور فریب کا رویہ اپنایا،بھارت نے جھوٹ اور افراتفری پھیلانےکی کوشش کی۔
رانا ثناء اللہ نے کہاکہ رات بھارت نے میزائل حملہ کیا،ہم نے بھرپور جواب دیا، بھارت کو سمجھ ہونی چاہیےکہ اگر وہ یہی روش رکھےگا تو ہماری طرف سے بھی جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے انہی مقامات پر میزائل داغے جہاں سے پاکستان پر حملےہوئے،ہم نے پہلگام واقعے پر ہرقسم کی انکوائری میں تعاون کی پیش کش کی۔
رافیل طیاروں کی تباہی : مودی حکومت پر رافیل ڈیل میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات
راناثناء اللہ نے کہاکہ مودی بچر آف گجرات کے نام سے جانا جاتاہے،وہ مسلمانوں کا دشمن ہے۔