ہم افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں : وزیر اعظم آزاد کشمیر

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا ہےکہ قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب یک جان ہیں۔ ہم افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑےہیں۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہاکہ قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب یک جان ہیں اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑےہیں۔

چوہدری انوار الحق نے کہاکہ ازلی دشمن کا مقابلہ کرنے کےلیے سب سے پہلے میں خود کو پیش کروں گا۔

پاکستانی مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر گفتگو

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ حکومت نے ایک ارب کا ایمرجنسی رسپانس فنڈ قائم کردیا ہے،خوراک، ادویات اور بنیادی ضروریات کےلیے انتظامات کیے ہیں۔

Back to top button