پاکستان نے رافیل گرانے کے لیے کونسے جہاز اور میزائل استعمال کیے ؟

باخبر عسکری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب بھارتی حملے کاؤنٹر کرنے کے لیے پاکستان نے نہ صرف چائنیز ساختہ جے ایف تھنڈر 17 اور جے ٹین سی جنگی طیارے استعمال کیے بلکہ انڈیا کے رافیل طیارے گرانے کے لیے بھی چائنیز ساختہ P-15 میزائل استعمال کیے۔

 دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے چائنیز جہاز اور چائنیز میزائل استعمال کرتے ہوئے بھارت کے رافیل طیارے گرا کر ثابت کر دیا کہ چائنیز ٹیکنالوجی اور ہتھیار مغربی ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے بہتر ہیں۔ یاد رہے کہ چینی ساختہ پاکستانی جنگی طیاروں نے کم از کم دو بھارتی رافیل طیارے گرا دیے تھے، معروف برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی حکام نے بھی تسلیم کیا ہے کہ بیجنگ کے فراہم کردہ جدید جنگی طیاروں نے بھارتی ائیر فورس پر پاکستانی برتری قائم کرنے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔

رائٹرز کے مطابق ایک سینیئر امریکی دفاعی عہدے دار نے نام نہ لینے کی شرط پر تصدیق کی کہ پاکستان نے بھارتی حملوں کو کاؤنٹر کرنے کے لیے چینی ساختہ جے ایف تھنڈر 17 اور J-10 سی طیارے استعمال کیے جن میں سب سے زیادہ تعداد فرانس سے خریدے گئے مہنگے ترین رافیل طیاروں کی تھی۔ امریکی عہدے دار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نہ صرف چائنیز جنگی جہاز استعمال کیے بلکہ انڈیا سے چائنیز میزائل بھی داغے جس کے نتیجے میں بھارتی رافیل تباہ ہوئے۔ یاد رہے کہ بھارت نے 9 ارب ڈالرز کے عوض فرانس سے 36 رافیل جہاز خریدے تھے جس کے بعد بھارت کی جانب سے یہ دعوی کیا جا رہا تھا کہ اب انڈین ایئر فورس کو پاکستانی فضائیہ پر برتری حاصل ہو گئی ہے۔ تاہم چائنیز جہازوں کے ہاتھوں فرانسیسی رافیل طیارے تباہ ہونے کے بعد بھارت کا یہ دعوی غلط ثابت ہو گیا یے۔

سینیئر امریکی عہدے دار نے یہ بھی تصدیق کی کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کاروائی کے دوران امریکہ سے خریدے گئے F-16 طیارے استعمال نہیں کیے۔ بنیادی وجہ یہ تھی کہ پاکستان نے امریکہ سے ایف 16 جہاز خریدتے وقت یہ معاہدہ کیا تھا کہ وہ انہیں اپنی فضائی حدود سے باہر کسی کے خلاف استعمال نہیں کرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ 2019 میں بھی بالاکوٹ پر بھارتی فضائیہ کے حملے کا جواب دینے کے لیے پاکستان نے ایف 16 طیارے استعمال کرنے کی بجائے جے ایف تھنڈر استعمال کیے تھے۔ بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے دوران پاکستان ایئر فورس نے نہ صرف دو بھارتی جہاز گرا دیے تھے بلکہ ایک انڈین پائلٹ بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ابھی تک مودی سرکار نے اپنے کسی جنگی جہاز کے گرنے کا اعتراف نہیں کیا۔ تاہم پاکستانی فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے رافیل طیاروں کی فوٹیج انڈین میڈیا پر بھی چل چکی ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ اور فرانس کی جانب سے بھی تصدیق کی جا چکی ہے کہ  6 اور 7 مئی کی رات پاکستان ایئر فورس نے بھارت کے رافیل طیارے مار گرائے تھے۔

انڈیا مخالف پاکستانی آپریشن میں ’الفتح میزائل‘ موثر ترین ہتھیار

پاکستان کے وزیر دفاع، خواجہ محمد آصف نے رائٹرز کو بتایا کہ پاکستان ایئر فورس نے بھارت کو فضائی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے چائنیز ساختہ جے ٹین سی اور جے ایف تھنڈر 17 جہاز استعمال کیے اور تین فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے گرا دیے۔ مجموعی طور پر، پاکستان کا دعوی ہے کہ اس نے فضائی جنگ میں پانچ بھارتی طیارے گرا دیے۔

فرانس کے رافیل اور چائنہ کے تھنڈر طیارے دونوں کو جدید ترین جنگی طیارے سمجھا جاتا ہے، جو انہیں لڑاکا طیاروں کی جدید ترین صف میں شامل کرتا ہے۔

Back to top button