عمران خان ہر وقت تسبیح گھماتے ہوئے کون سا درود پڑھتے ہیں ؟

پی ٹی آئی کی جانب سے سیاست کو مذہب کا تڑکا لگانے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ میں پہنی ہوئی انگوٹھی اور تسبیح ہمیشہ ہی موضوع بحث رہے ہیں۔ عوامی حلقوں میں یہ سوال اکثر زیر بحث رہتا ہے کہ عمران خان کی چھوٹی انگلی پر انگوٹھی اور ہاتھ میں تسبیح کس نے پکڑوائی؟ عمران خان کا ہمیشہ تسبیح اپنے ہاتھ میں رکھنے کا اصل مقصد کیا ہے؟ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انگوٹھی چھوٹی انگلی میں ہی کیوں پہن رکھی ہے اور سب سے اہم سوال کہ آخر عمران خان تسبیح پر ہر وقت کیا پڑھتے رہتے ہیں۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سینیئر صحافی ندیم ملک نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کو ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کچھ پڑھنے کو کہا تھا۔ جب صحافی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ آخر انہوں نے ایسا کیا پڑھنے کو کہا ہے تو عمران خان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے درودِ ابراہیمی پڑھنے کو کہا ہے۔
صحافی نے مزید بتایا کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو کہا تھا کہ اتنی بار درورِ ابراہیمی پڑھنا ہے جتنا آپ ہر سانس کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔ تو جو تسبیح عمران خان نے ہاتھ میں اٹھا رکھی ہے اس پر وہ درودِ ابراہیمی ہی پڑھتے ہیں۔ندیم ملک نے بتایا کہ تسبیح پڑھنے سے عمران خان کا ذہنی تناؤ اور بے چینی ختم ہو گئی تھی۔ صحافی نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کو عین اسلامی مشورہ ہی دیا تھا۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے کسی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور منافق قرار دیا جبکہ کوئی عمران خان کے اس عمل کی تعریف کرتا نظر آیا۔
ایک صارف نے عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ درود شریف ایسی عبادت ہے جو رَد نہیں ہوتی۔
معروف گلوکار جواد احمد نے لکھا کہ عمران خان لعنتی، منافق اور مذہب فروش ہےاوراس کی مکمل سیاسی بیوی بشری وہی ہےجوارسلان بیٹےکوہدایت دیتی تھی کہ وہ عمران خان کے مخالفوں کو غداری سے جوڑ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں میاں بیوی نےتوشہ خانےسےکروڑوں کمائے اور ملک ریاض سےزمینیں، تحفےلیتےرہے۔ دنیاجعلی تسبیحیں،مذہبی منافقت کرنےوالوں سےبھری پڑی ہے۔
دوسری جانب عمران خان چھوٹی انگلی میں پہنی جانے والی انگوٹھی کے حوالے سے مشہور ہے کہ یہ انگوٹھی انھیں بشریٰ بی بی نے بطور تحفہ دی تھی اور بشریٰ بی بی نے عمران خان کو یہ انگوٹھی ہمیشہ اپنی چھوٹی انگلی میں پہننے کی تاکید کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی انگلی میں موجود انگوٹھی میں زرد عقیق جڑا ہوا ہے۔ یہ عقیق عمران خان نے تب سے پہنا ہوا ہے جب پانامہ کیس چل رہا تھا۔ عمران خان کی ریحام خان سے شادی ختم ہوچکی تھی۔ ان کا گھر دوسری بار ٹوٹا تھا۔دھرنے ناکام اور لاک ڈاؤن کی حکمتِ عملی فیل ہوچکی تھی۔دھاندلی پر بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ان کے خلاف آچکا تھا۔ اس وقت عمران خان کو لگتا تھا کہ ان پر کالا جادو ہوچکا ہے۔ وہ کسی قسم کا فیصلہ نہیں کر پارہے تھے۔ ان کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت متاثر ہوچکی تھی۔ اس وقت عمران خان نے بشریٰ بی بی کے مشورے پر زرد عقیق کی یہ انگوٹھی پہنی۔ اور پھر ان کے دن پھر گئے ۔
انڈیا کے لیے پاکستان پر جنگ مسلط کرنا آسان کیوں نہیں ؟
عمران خان نے بشریٰ بی بی کا دیا گیا زرد عقیق پہنا تو پانامہ کیس کا فیصلہ ان کے حق میں آیا۔ نواز شریف نا اہل ہوئے۔ عمران خان نے الیکشنز جیتے، وزیراعظم بنے۔ ان کا گھر آباد ہوا عمران خان کی فیصلہ سازی بہتر ہوئی۔ عمران خان مزید مذہبی ہوگئے۔ روحانیت کی طرف رجحان بڑھ گیا اور پھر ساتھ ہی عمران خان نے اپنی مرشد بشریٰ بی بی کی ہدایات پر پورا مذہبی ٹچ دینے کیلئے ہاتھ میں تسبیح بھی پکڑ لی تاکہ عوام کو مذہب کے نام پر مزید بے وقوف بنایا جا سکے۔