کیا بھارت آبی جارحیت کے بعد پاکستان پر حملے کا رسک لے گا؟

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد سے سیاسی اور سفارتی حلقوں میں یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر بھارت پاکستان پر فضائی حملے کا رسک لے گا۔
بھاری الزامات کے بعد پاکستان کا سکھ کارڈ استعمال کرنے کا فیصلہ
بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آبی و سفارتی ردعمل کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جہاں پاکستان نے پانی کی بندش کو اعلان جنگ قرار دے دیا ہے وہیں اس نے انڈیا سے دوطرفہ معاہدے اور باہمی تجارت معطل کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بھی بند کر دی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی اقدامات کے جواب میں سخت رد عمل سامنے آنے کے بعد سیاسی و سفارتی حلقوں میں بحث جاری ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی کاونٹر ری ایکشن کے بعد کیا یہ کشیدگی جنگ میں بھی بدل سکتی ہے؟